وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات
بیجنگ : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب سےملاقات کیلئے چین کے صوبے حینان پہنچے ، جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔