نیول چیف نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا
کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح کردیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکراچی میں افتتاح کیا۔ سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا، سینٹرمقامی بحری اسٹیک ہولڈرزاورعالمی سینٹرز سے رابطے کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔