وزیراعظم کا یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا اور یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فوادچوہدری، مشیرتجارت، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم کو ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی پلان پیش کیا گیا۔