چمن ،پاک افغان سرحد پرباب دوستی پیدل چلنےوالے افراد کی آمدورفت کیلئےکھول دیا گیا
پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے باہمی اتفاق سے چمن میں پاک۔ افغان سرحد پر پیدل آمدورفت کیلئے باب دوستی جمعہ سے کھول دیا گیاہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سرحد پیدل آمدورفت کیلئے ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہے گی۔