وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں کو دستاویزی شکل دینے کی ہدایت
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیر لبریشن سیل کو ہدایت کی ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے لئے ٹھوس ثبوت کے طور پر ایک دستاویزی شکل دیں۔ جمعہ کے روز مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل کے بورڈز آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کی تحریک آزادی کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ایک عجائب گھر قائم کر رہی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست کا ترانہ دوبارہ مرتب کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنا کام مکمل کرے۔