پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو گندم،آٹے اور چینی کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے گندم، آٹے اور چینی کی معقول نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طورپر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کے زیر صدارت جمعہ کے روز اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس نے قومی تحفظ خوراک کی وزارت کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے چوکس رہے اور صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہے۔ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں فرق کو ختم کرنے اور ان کی بلا تعطل فراہمی کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر مارکیٹ کمیٹیوں کی معاونت کریں