حکومت کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے منصوبے کی منظوری
حکومت نے ملک بھر کے چار سو ہائر سیکنڈری سکولوں میں سائنس، ٹیکنیکل، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کے فروغ کیلئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ جامعات کے تعاون سے شروع کیا جائیگا اور اس سے ایک لاکھ طلباء کو جدید تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی۔