سپین ، کشتی ڈوبنے سے 50افراد کی ہلاکت کا خدشہ
سپین کے جزائر کینری میں بحراوقیانوس میں ایک کشتی ڈوبنے سے خدشہ ہے کہ پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سپین کے سمندری تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں صرف تیس سالہ ایک خاتون زندہ بچی ہے۔ یہ کشتی ترپن تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو لے کر ایک ہفتہ قبل افریقہ سے روانہ ہوئی تھی۔