کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود باعزت روزگار کے حصول کو ممکن بنا لیا۔ کامیاب جوان پروگرام ان جیسی ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے