پشاور پولیس نے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کو گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس نے داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کو گرفتار کر لیا۔پشاور پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈرپشاور اور خیبر پختو نخوا میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے حوالے کر دیا گیا۔پشاور پولیس نے کہا کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ۔پشاور پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔پشاور پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے حوالے کیا گیا۔پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔