موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹریسٹ تینوں کا تحفظ نہیں۔فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے، فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی،غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹریسٹ تینوں کا تحفظ نہیں ،بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی۔ غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2021
انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ ااتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معا ہدے پر عملداری کیلئے میڈیا ٹریبونلز کو رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے لیکن غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔