پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 27 فیصد تک پہنچ گئی
خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اورکزئی میں 19 فیصد اور لوئر چترال میں 9 فیصد کورونا مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح ساڑھے 14 فیصد سے ساڑھے 12 فیصد تک آگئی ہے جبکہ حیدرآباد میں شرح 15 فیصدسے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔