سعودی عرب میں شہد میلہ جاری
سعودی عرب کے شہر باحہ میں شہد میلہ جاری ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے باحہ شہر میں منعقد شہد میلہ گذشتہ 10دن سے جاری ہے جس میں اب تک 1 ٹن شہد فروخت ہوچکا ہے۔میلے کی انتظامی حکام نے کہا ہے کہ شہد میلے میں مختلف قسم کے شہد نمائش کے لئے رکھے گئے جن کی قیمتیں 300 سے 1200 ریال فی کلو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالنے کے لئے میلے میں شہد کی مکھیاں بھی فروخت ہو رہی ہیں نیز شہد کی مکھیاں پالنے کا سامان بھی دستیاب ہے۔ میلے میں شہد فروش شہری یحیی بن طیران نے کہا ہے کہ عام طور پر سنہرے رنگ کا شہد لوگوں میں مقبول ہے مگر سفید رنگ کا مجری نامی شہد انتہائی نادر قسم ہے کیونکہ اس شہد کو بنانے کے لیے کی مکھی ایسے پھولوں سے رس نکالتی ہے جو سال میں چند دن کے لیے کھلتے ہیں۔