افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے: وفاقی وزیر فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے، افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے لہذا ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے جاری ہیں۔