ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں:شیخ رشید

سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی جبکہ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش آمنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔
\
پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ن اور ش آمنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے۔کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 21, 2022