سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کاسول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کا آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف اور ریسکیوآپریشن جاری, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،قلات، خضدار لسبیلہ، کوہلو،سوئی ،نصیرآباد ، حب ، اوتھل اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے - پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتطامیہ کے ساتھ ملکر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پٹ فیڈر کینال میں 3 جگہوں پر شگاف پڑنے سے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مئ شہیدیاں اور ارگرد کے علاقے متاثر ہوے ۔ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان آرمی کی کاوشوں سے تمام شگافوں کو پر کر دیا گیا ہے۔ ضلع نصیر آباد جھل مگسی اور خضدار میں60 سے زائد فیملیز کو ریسکیو کرکے ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو کیے جانیوالے خاندانوں کو ریلیف کیمپس میں تیار شدہ کھانا ، ٹینٹ اور راشن فراہم کیا جا رہا ہے ۔
متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقادبھی کیا جا رہا ہے جن میں سیلاب متاثرین کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے
ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی کے لئیے سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی کی جانب سے شاہراوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے.تمام بڑی شاہراہوں کو جلد از جلد کھولنے کے لئیے آپریشن جاری ہے
پاک فوج اور ایف سی سیلاب میں پھنسے لوگوں کے ریسکیو اور ریلیف کے لییے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔