فن لینڈ : وزیراعظم نےپارٹی ویڈیوپر تنقید کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کرالیا

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے غیرقانونی ڈرگز کبھی استعمال نہ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے ساتھ پارٹی کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروالیا ہے۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کا کہنا تھا کہ اپنی دفتری ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت بدستور قائم ہے اور دفتری امور کی انجام دہی کے لیے مذکورہ پارٹی چھوڑ کر گئی تھیں۔سنا مارین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں عوام کی جانب سے شدید الزامات آئے کہ میں ایک ایسی جگہ تھی جہاں ڈرگ کا استعمال ہو رہا تھا یا میں خود ڈرگ لے رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور میں ڈرگ ٹیسٹ کے مطالبے کو غیرمنصفانہ تصور نہیں کرتی، میرے لیے قانونی تحفظ اور کسی شک سے نکلنے کے لیے، اس لیے میں نے آج ڈرگ ٹیسٹ کروایا ہے اور اس کا نتیجہ ایک ہفتے میں آئے گا۔