برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے افغانستان کا اچانک دورہ کیا اور ایساف کے جنوبی کمانڈ کے سربراہ سمیت برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی

برطانوی وزیراعظم غیراعلانیہ دورے پرافغانستان پہنچے تو ریت کے طوفان کے باعث وہ برطانوی فوجیوں سے ملاقات کے لیے مرکزی بیسٹن کیمپ نہ جا سکے اور قندھارمیں نیٹو بیس پر موجود برطانوی ٹورنیڈو پائلٹ سے ملاقات کی۔ ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان کا دورہ اس وقت کیا جب اگلے ہفتے برطانوی افواج کے لیے کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔ قندھار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجیوں کو دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان سے واپس بلوا لیا جائے گا تاہم افغانستان کی ترقی کے لئے غیر فوجی تعاون جاری رہے گا۔ بعد ازاں انہوں نے ایساف کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز ہگن سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں نیٹو مشن پرتبادلہ خیال کیا۔