پشاور کے علاقے نوتھیہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچے جاں بحق، پانچ افراد زخمی ۔

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے حال ہی میں پشاور کے علاقے نوتھیہ میں رہائش اختیار کی تھی ۔ رات گئے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔