قصورمیں تحریک انصاف کے جلسے میں ہونے والی بدانتظامی کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ عمران خان سے بھی تفتیش کی جائیگی۔ رانا ثنا اللہ
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قصور میں متعلقہ ایس ایچ او نے کرسیوں کی چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے، عمران خان سمیت تمام افراد سے تفتیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے نوازشریف کا فوری الیکشن کا مطالبہ جائز ہے جبکہ استعفوں کا آپشن بھی زیرغورہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سونامی کرسیوں پر تباہی لے کرآیا، تحریک انصاف کا وہی حشر ہوگا جو قاف لیگ کا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ شہباز تاثیر پاک افغان سرحدی علاقے میں ہیں جنہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔