قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے آج میموسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی آج میمو سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کرے گی، اس مقصد کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے سرکردہ ارکان پر مشتمل سترہ رکنی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ میمو گیٹ سکینڈل کے بارے میں بریفنگ کی سرکاری دستاویز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹی نے سکینڈل کی تفتیش کے لئے ورک پلان تیار کر لیا ہے۔