طورخم اور کوئٹہ کے راستے نیٹو کی سپلائی چھبیس ویں روز بھی بند، جس کے باعث آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کی واپسی کاعمل جاری ۔

سلالہ چیک پوسٹ پر چھبیس نومبر کے نیٹو حملے کے بعد پاکستان سے نیٹو کو سپلائی تاحال بحال نہیں کی گئی ہے۔ طور خم بارڈر پر آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ڈرائیوراور کنٹینر کے دیگرعملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ایک ٹرمینل پر حملے کے بعد نیٹو کے آئل ٹینکرز اور کنٹینر کو واپس کراچی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کےبعد سخت حفاظتی اقدامات میںمرحلہ وار واپسی کی جارہی ہے ۔