لاہورمیں ریلوے مزدوراتحاد یونین کااپنے مطالبات کے حق اور ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں جاری دھرنے میں ملک بھر سے آئے ریلوے ورکرز اوراتحاد یونین کے قائدین شریک ہیں۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نےکہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ریلوے آج بندش کے قریب ہے،اگر بدعنوان افسران نے دیانتداری سے کام کیا ہوتا تو اج نجکاری کی نوبت نہ آتی۔