بھارت میں آلو کی بہترین فصل ہونے کے باوجود سبسڈی نہ ملنے پر کسانوں کا انوکھا احتجاج، آلو کی بوریاں سڑکوں پر پھینک دیں ۔
بھارتی ریاست گجرات میںحکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔ بہترین فصل کے باوجود سبسڈی نہ ملنے پرکسانوں نےڈھیروں ڈھیر آلو سڑکوں پر پھینک کرانوکھا احتجاج کیا۔ کسانوں نے ڈھائی سو کے قریب ٹرکوں کو آلو کی بوریوں سے بھرا اور انہیں سڑکوں پر پھینک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے باعث گجرات کی سڑکیں آلوؤں سے بھری نظر آئیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلی نریندرا مودی نے آلو کی فصل پر دی جانے والی حکومتی سبسڈی روک لی ہےجس پر احتجاجاً انہیں یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ گجرات کی حکومت نے اس انوکھے احتجاج کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔