عراق، نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وزیراعظم نورالمالکی پراس سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

عراق کے نائب وزیراعظم طارق الہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نورالمالکی اس سازش کے ذمہ دارہیں اوروہ قومی استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی نائب وزیراعظم طارق الہاشمی کے تین باڈی گارڈز نے سکیورٹی فورسز اورحکومتی اہلکاروں کو قتل کرنے اور بم نصب کرنے کا اعتراف کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طارق الہاشمی ان کی کارروائیوں سے پوری طرح آگاہ تھے۔ جس کے بعد عراق حکومت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے جبکہ تحقیقاتی ججز نے طارق الہاشمی کے عراق سے باہر جانے پر پابندی بھی لگادی ہے۔