نیٹوفورسزرات کے وقت چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کریں۔ حامد کرزئی

افغان صدرکے ترجمان کے مطابق حامد کرزئی نیٹوکی جانب سے رات کو افغانیوں کے گھروں کی تلاشی کے مخالف ہیں ۔ چندروز قبل نیٹو نے اعلان کیا تھا کہ عوام کے احتجاج کے باوجود رات کے آپریشنز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا کیونکہ ایسے آپریشنز طالبان کے خلاف جنگ میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کے علمبرداروں کا خیال ہے کہ ایسے آپریشنزمیں اکثر پرامن شہری ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ شدت پسندوں پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔