سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججزتقرر کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے جسٹس شوکت صدیقی اورنور الحق قریشی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر سے متعلق کیس کا فیصلہ جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سنایا۔ سپریم کوٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جسٹس نورالحق کی بطورایڈیشنل جج ہائیکورٹ چھ ماہ توسیع کا بھی حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق دونوں جج صاحبان کا تقرر بیس نومبردوہزار بارہ سے تصور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدرجوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کریں۔ عدالت نے ندیم احمد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست بھی سماعت کے لیے منظورکرلی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججزتقررسے متعلق صدارتی ریفرنس پرفیصلہ تیرہ دسمبرکومحفوظ کیا تھا۔