کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی صارفین کو ایک بار پھر کل سے چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی نہیں ملے گی.
سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشن کوکل صبح آٹھ بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی، جس کے بعد سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوارکی صبح آٹھ بجے تک بند کردیئے جائیں گے، واضع رہے کہ گزشتہ رات بارہ بجے سندھ بھر کے سی این جی اسٹشن اڑتالیس گھنٹوں کی بندش کے بعد کھلے تھے،سوئی سدرن گیس کی جانب سے ہفتے میں تین مرتبہ سندھ میں سی این جی اسٹشن کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گیس فراہم نہ کرنا معمول بن گیا ہے۔