الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کراچی کی حلقہ بندیوں پر جنوری کے پہلے ہفتے میں کام شروع کر نے کا فیصلہ. پاک فوج کی نگرانی میں گھرگھرجا کرووٹرز کی تصدیق بھی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک ہفتے میں تحریری تجاویزموصول ہونے کے بعد جنوری میں حلقہ بندیوں پرکام شروع کردیاجائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچی میں گھرگھرجا کرووٹروں کی تصدیق بھی کی جائے گی۔ جس کے لیے رینجرزاورپولیس کے علاوہ پاک فوج کے زیرنگرانی کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی سیکرٹری دفاع کو فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خط لکھ چکا ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم کا کراچی کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراض آج بھی برقرارہے۔