پنجاب سمیت خیبرپختونخوا اوربالائی سندھ کے متعدد علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چار پانچ روز سے جاری دھند کے سلسلے میں آج اور کل نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے،،، آج بھی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں،،،جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے،،، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔موٹر وے حکام کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد دھند ہے،،، راولپنڈی سے پنڈی بھٹیاں تک موسم صاف اور ٹریفک رواں ہے۔موٹر وے ایم ون پشاور تا راولپنڈی بھی دھند نہیں ٹریفک رواں ہے۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ پر جہلم سے گوجرانوالہ دھند ہے،،، لاہور سے قادر آباد اور ملتان پنوں عاقل جی ٹی روڈ بھی دھند کی لپیٹ میں ہے۔