چہلم امام حسین کے موقع پرکراچی میں مرکزی جلوس کی گذرگاہوں سے ملنے والے تمام راستوں کوکنٹینرکھڑے کرکے بندکرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائےگی.
کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع سیکورٹی پلان میں نشترپارک سے برآمدہونے والے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، ریڈیوپاکستان،صدر،جامع کلاتھ کھاردرسے ملنے والی سڑکوں کوبندکرنے کے لیے کنٹینرکھڑے کرنے کاسلسلہ جاری ہے جلوس میں داخل ہونے والوں کے لیے صرف دوراستے رکھے گئے ہیں جلوس کی سیکورٹی کے لیئے رینجرز ہیڈ کورٹر میں ہونے والے اجلاس میں انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ہے جس میں جلوس کے راستوں میں واقع عمارتوں پراسنیپرشوٹر تعینات کیئے جائیں گے جبکہ سراغرساں کتوں کی مددسے چیکنگ کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جائے