پرویز رشید نے نمل جیسے ماڈل تعلیمی ادارے کا مذاق اڑا کر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا: ترجمان نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے کی گئی میڈیا ٹاک کے دوران عمران خان کا مذاق اڑانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ہلکے پھلکے انداز میں کی گئی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے،، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید میاں برادران سے رائیونڈ کی جاگیر کا کچھ حصہ حاصل کریں تو عوام کےلئے ہسپتال اور تعلیمیادارہ تعمیر کیا جا سکتا ہے، نعیم الحق نے کہا کہ نمل میں زمین کے حصول کا بنیادی مقصد یونیورسٹی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،، جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو غریبوں کے لئے اعلٰی تعلیم کی فراہمی گوارہ نہی،، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگی وزرا کی جانب سے تمام تر حملوں کے باوجود عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔۔