اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان میں انقلابی تبدیلی ثابت ہوگاچین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے: شہباز شریف
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ
اورنج لائن منصوبہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے،، اور یہ پاکستان میں انقلابی تبدیلی ثابت ہوگا،، منصوبے سے لاہور کے عوام جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے، اور ابتدائی طور پر روزانہ ڈھائی لاکھ افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی،، انہوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تعاون پر چین کے صدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر نے منصوبے کو چینی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا ہے،، وزیراعلٰی نے میٹرو ٹرین منصوبے میں تعاون پر وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ور کہا کہ اقتصادی راہدی کے منصوبے چین کے وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کے مظہر ہیں،،
پاکستان اور چین کے درمیان منصوبوں سے عوام کی خوشحالی یقینی ہے،، انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس میں سے چھتیس ارب توانائی منصوبے کے لئے مختص ہیں،، پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی کی مثال ہیں، اور گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،، تقریب کے آخر میں پاکستان اور چین کے ایگزم بینک کے درمیان منصوبے کے لئے قرض کی فراہمی کا سمجھوتہ بھی ہوا ۔۔۔۔۔۔۔