یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کا امکان
عوام کیلئے نیا سال نئی خوشیاں بھی لائے گا، یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے پچاس پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرول ایک روپے چوون پیسے فی لٹر اور ہائی اکٹین چار روپے پچاس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل تین روپے ستر پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل تین روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اضافی ٹیکس کم نہ کیا تو عوام جنوری میں بھی مطلوبہ ریلیف سے محروم رہیں گے،