اسرائیلی نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئے
اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم خود پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ شیلوم اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے مستعفی ہوئے۔۔۔ اٹارنی جنرل نے شیلوم پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے،،، اسرائیل میں حالیہ برسوں کے دوران کئی اہم شخصیات کو ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انسداد دھوکہ دہی کے پولیس چیف کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی وجہ سے تحقیقات کا سامنا ہے،،، جبکہ گذشتہ ماہ ایک اور رکن پارلیمان ینون مگل بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے۔ دوہزار گیارہ میں سابق صدر موشی کیٹسو کو ریپ کرنے کے الزام میں سات سال کی جیل ہو گئی تھی۔