جب شیر آتا ہے تو چھکے لگانے والوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں:حمزہ شہباز
حلقہ این اے ایک سو چون لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمران جماعت نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا،جلسے سے خطاب میں حمزہ شہباز نے ایک مرتبہ پھر توپوں کا رخ کپتان کی طرف کھول دیا۔بولے میانوالی میں لوگوں کی زمینیں چھیننے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،،خان صاحب تکبر کے لہجے میں بات نہ کریں ،، میانوالی کے لوگ تسلی رکھیں ،، عمران خان میلی آنکھ سے زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتے ۔اگر انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نہ جانے کونسی دنیا کی باتیں کرتے ہیں ،اڑھائی سال تک دھاندلی کا رونا رویا گیا ،الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہا گیا، کنٹینر پر چڑھ کرعزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں،کپتان لاکھ مرتبہ دھاندلی دھاندلی کھیلیں ،نواز شریف ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ،رہنما نون لیگ نے کہا لودھراں کی عوام سے سیاست کا نہیں بلکہ محبت کا رشتہ ہے صرف الیکشن نہیں عوام کے دل بھی جیتنا چاہتے ہیں ،،تیئس دسمبر کا انتظار ہیں ۔عوام نواز شریف کے شیر کو کامیابی کرائے گی ۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،ملک بھر میں بجلی کے کارخانےلگائے جارہے ہیں ،بہاولپور میں شمسی توانائی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،،، دو ہزار سترہ تک لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے