12 ربیع الاول کی آمد آمد, ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں انتہائی جوش وجذبے سے جاری
12 ربیع الاول کی آمد آمدہے ملک کے کونے کونے میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں انتہائی جوش وجذبے سے جاری ہیں. سبز جھنڈے ،بینرز، بیجز اور سجاوٹ کی اشیاء کے اسٹالز پر بچوں بڑوں سب کا رش نظر آرہا ہے۔ سرکا ر کی آمد مرحبا ،مرحبا یا مصطفیٰ اور درودوسلام کی صدائیں فضاوٴں میں گونج رہی ہیں ۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاں کیاجارہاہے ۔ مختلف علاقوں میں چھوٹی بڑی ہزاروں محافل منعقد کی جائیں گی جس میں عقیدت مند آقا دوجہاں حضرت محمد کی شان بیان کرنے کے علاوہ ان کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کر رہے ہیں