امریکن آئس ہاکی میں فلوریڈا پینتھرز نے وین کوور کینکس کو چار کے مقابلے پانچ گولز سے شکست دے دی
امریکن آئس ہاکی میں فلوریڈا پینتھرز اور وین کوور کینکس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی بھرپور کوششیں کرتے دکھائی دیں. پہلے ہاف میں مقابلہ دو دو سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی مقابلہ برابری کا ہی تھا، ایک وقت پر دونوں ٹیموں کا سکور چار چار گولز سے برابر تھا، تاہم آخری لمحات میں فلوریڈا پینتھرز نے وین کور کے خلاف پانچواں گول کے فتح اپنے نام کرلی۔ فلوریڈا پینتھرز کے جارومیر جگر نے اپنے کئیریر کا سات سو بتیس واں گول کیا۔