ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ، اس سے انتشار پھیلے گا, فیصلے کوچیلنج کرنا یا نہ کرنا ڈاکٹر عاصم کے گھر والوں پر منحصر ہے : مولابخش چانڈیو
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے لیکن ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالتی فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس کو چیلنج کرنا یا نہ کرنا ڈاکٹر عاصم کے گھر والوں پر منحصر ہے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نےکبھی نہیں کہا کہ رینجرز پراعتماد نہیں، سب جانتے ہیں کہ انگلی اشارے کا انتظارکونسی پارٹی کرتی ہے، اگرکسی شخص کیلئےانصاف مانگ رہےہیں توکوئی گناہ نہیں کیا، کہا جاتا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت کر رہی ہے ۔ اگر ہم مداخلت کرتے تو کیا یہ فیصلہ آسکتا تھا. مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر رینجرز کے90دن کے ریمانڈ کے بعد بھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں تو پھر اس ملک کا اللہ حافظ ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کرپشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ لیاقت علی جتوئی، جنرل ضیاء اور ارباب رحیم کے دور میں بھی کرپشن ہوئی، لیکن موجودہ حکومت پر کچھ زیادہ ہی واویلا مچایا جارہا ہے۔