امریکہ میں اسلام مخالف جذبات میں شدت آئی ہے، اسلام فوبیا کا مقصد امریکا کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونا ہے : مشیر خارجہ سرتاج عزیز
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اسلام مخالف جذبات میں شدت آئی ہے تاہم اسے مخصوص عناصر کی جانب سے ہوا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدرنےاس طرح کےبیانات کیخلاف اقدامات کاعندیہ دیاہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کومشکلات کا سامنا ہے اور ہم صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن اورانسانی سمگلروں کوگرفتارکر رہے ہیں،پیرس حملوں کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات تیزکر دئیے ہیں،دہشتگردی کیخلاف کامیابی سےپاکستان کی شناخت تبدیل ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد میں ہے، سعودی اتحادمیں پاکستان کےکردارکےحوالےسے مشاورت جاری ہے جبکہ بھارت کےساتھ جامع مذاکرات ہو رہے ہیں، جس سے دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بہتری کی امید ہے۔