پاک نیوی کےہراول جنگی یونٹ کی جانب سےشمالی بحیرہ عرب میں لائیومیزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیامیزائل فریگیٹ جہازاصلت سےداغا گیا جس نےکامیابی کےساتھ ہدف کو نشانہ بنایا
پاک بحریہ کے جنگی یونٹ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا,اس دوران سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے بحری جہاز شکن میزائل کو فائر کیا گیا,ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری جہاز شکن میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اصلت سے داغا گیا جبکہ پاک نیوی کے جہاز سے میزائل نے سو فیصد درستگی سے ہدف کونشانہ بنایا,ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے میزائل فائرنگ کا معائنہ کیا, اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار بھی کیا, سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ کامیاب لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک نیوی کے پختہ عزم کا عکاس ہے