اقوام متحدہ کا فلپائن کے صدر کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ
جنیوا ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ فلپائن کی عدلیہ کو آئین اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور آزادانہ تحقیقات کروانی چاہییں۔واضح رہے کہ ڈوٹیرٹے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شہر داواو¿ کی میئر شپ کے دور میں ا±نہوں نے سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کو ہلاک بھی کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ کے دوران اس سال اب تک چھ ہزار ایک سو افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔