معروف ماڈل ایان علی کے بیرون ملک روانگی کے معاملہ سے متعلق جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ نے منظور کرلی۔ کیس کی سماعت کل ہو گی
ایان علی بیرون ملک جا سکیں گی یا نہیں ،قسمت کا فیصلہ عدالت عظمی کرے گی۔ سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت بائیس دسمبر کو کرے گا۔ ایان علی کے وکیل نے کیس میں اضافی دستاویزات بھی جمع کروادی ہیں۔ اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی شامل۔ واضع رہے کہ ایان علی کسٹم انسپکٹر اعجازچوہدری کیس میں بھی شامل تفتیش ہوچکی ہیں۔