ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ماسکو میں روسی سفارتکار کو گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا
روسی سفارتکار پیٹر کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے اور اسکی لاش کو کمرے میں چھوڑ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ قتل ہونے والے روسی سفارتکار پیٹر کی عمر پینسٹھ سال بتائی جا رہی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قتل کے وقت سفارتکار کی بیوی بھی موقع پر موجود تھیں۔ پولیس نے لاش قبضے میں لےکر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹر کی اہلیہ معاملے میں اہم گواہ ثابت ہونگی اور انکی مدد سے قاتلوں کا تعین کیا جائے گا۔ ،پولیس کے مطابق پیٹر کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ کیوں قتل کیا گیا ہے