پنجاب حکومت اور پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
محکمہ تعلیم پنجاب کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے چوبیس دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے۔ تعطیلات کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارے چوبیس دسمبر سے یک جنوری تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔