ساہیوال: ٹاور سے گر کر ہلاک ہونے والے چینی انجینئر کی لاش کمپنی منیجر کے سپرد
ساہیوال(اے این این)قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر منصوبہ میں ٹاور سے گر کر ہلاک ہونے والے چینی ورکر لی لیونگ کی لاش چینی کمپنی کے منیجر کے سپرد کر دی گئی ۔ جس کے بعد چینی ورکر کی لاش (سی ایم ایچ )اوکاڑہ شفٹ کر دی گئی جہاں سے اسے چین بھیجا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو زیر تعمیر قادر آباد کو ل فائر پاور پراجیکٹ کے ٹاور سے 35سالہ چینی ورکر لی لیونگ(Liu-Luong) شدید زخمی ہوگیا جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ایمر جنسی وارڈ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔