چاروں صوبوں کومل کروطن عزیزکی تعمیروترقی کیلئےکردار اداکرنا ہوگا, گوادرسےآئےطلبہ وطالبات مستقبل کا سرمایہ ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں شہباز شریف نے گوادر سے آئے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پنجاب بلوچستان کا بڑا بھائی ہے, بلوچستان کو آج تک جائز حقوق نہیں ملے, اب وقت آ گیا ہے کہ سب کچھ بھلا کر ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا, وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے ہمیں سبق سیکھنا ہوگا, سی پیک منصوبہ سے ملک میں ترقی ہو گی, وطن عزیز قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنے گا,دوسری جانب گوادر سے آنے والے طلبہ و طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکوے بھی کیے, طلبہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ وہاں مگر ترقی یہاں ہو رہی ہے, گوادر میں پینے کا پانی ہے اور نہ تعلیمی سہولتیں, ہمیں اساتذہ تک دستیاب نہیں, جب بھی کوئی سیاسی شخصیت آتی ہے، بجلی آ جاتی ہے، جب وہ چلے جاتے ہیں، بجلی بھی چلی جاتی ہے,تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے, شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے دس رکنی وفد کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین بھجوانے کا بھی وعدہ کیا