بےنظیربھٹوکےقتل کا انصاف نہیں ملا اس انصاف کےنظام میں عام آدمی کوکیا انصاف ملےگا,غیرت اورعزت کےنام پرقتل شرمناک عمل ہے,بلاول بھٹو زرداری
آرٹس کونسل کراچی میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا,جس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا غیرت اور عزت کے نام پر قتل شرم ناک عمل ہے,انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو کا قتل اور اس کے بعد انصاف نہ ملنا کئی خرابیوں کا ثبوت ہے,بلاول بھٹو نے کہا ملالہ، مختاراں مائی سمیت خواتین دہشتگردی اور تشدد کا شکار بنیں ۔میری ماں کو بہی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا, انہوں نے کہا کہ جمہوریت سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے, نیشنل ایکشن پلان بھی اسی جمہوریت کے سبب بن سکا ہے, اپنی تقریر کے دوران بلاول بھٹو احمد شاہ کو احمد شیخ کہہ گئے جبکہ پیپلزپارٹی کو حکمران جماعت قرار دے دیا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنی تصحیح کردی,