کراچی میں سابق صدر آصف زراداری کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،مخالفین آصف زرداری کی واپسی سے خوفزدہ ہیں,سینیٹر سعید غنی
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر سینٹر سعید غنی سابق صدر آصٖف علی زرداری کی وطن واپسی پر ہونے والےجلسےکے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،انتظامات کے حوالے سے انھوں نے بلاول ہاوس میں وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کی, انھوں نے بتایا کہ سابق صدر کی واپسی پر تمام اضلاع سے جیالے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، تاہم عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی نے ریلی کا کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا,سینٹر سعید غنی نے وطن واپسی پر سابق صرر کے خطاب کو تاریخی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی