نیب نےسابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگين درخواست منظورکرلی,سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کےخلاف دونئےریفرنسزدائرکرنےکا بھی فیصلہ ک لیاگیا
چیئرمین نیب قمرزمان چودھری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین اور کنٹریکٹر سہیل مجید شاہ نے کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پلی بارگين کی درخواست کی ہے,۔جس پر ایگزیکٹو بورڈ نے سہیل شاہ اور مشتاق رئیسانی کو دو ارب روپے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی، نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رشما پاور جنریشن اور گلف رینٹل پاور میں کرپشن کے حوالے سے مزید دو ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بورڈ نے سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی عظیم اقبال صدیقی کیخلاف پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونے دو ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی، ۔اجلاس میں سردار حیات محمد خان مندو خیل پر اسلام آباد کے سید پور گاوں میں سرکاری زمین پر قبضے، پی آئی اے اور نیشنل بینک کے افسران کے خلاف انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی, نیب ایگزیکٹو بورڈنے رکن قومی اسمبلی منور تالپور, خیبر پختون خوا کے سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک اور وزارت ریلوے حکام کیخلاف عدم ثبوت پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری بھی دی